بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی خواتین کے جینز اور ٹائٹس پہننے جبکہ مردوں کیلئے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے خواتین اساتذہ سے کہا کہ وہ جینز اور ٹائٹس نہ پہنیں ،مرد اساتذہ پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام پرنسپلز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے تدریسی اور غیر تدریسی عملے (مرد اور خواتین) کو ذاتی حفظان صحت بشمول بال کٹوانے، داڑھی تراشنے، ناخن کاٹنے اور پرفیوم کے استعمال،

جیسے امور کو یقینی بنائیں۔ایک مراسلے کے ذریعے ایف ڈی ای نے اسکولوں اور کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ ڈریس کوڈ پر عملدرآمد اور عملے کی ذاتی حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر اکیڈمیکس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اداروں کے سربراہان/سیکشن انچارج اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عملے کا ہر رکن اپنی ظاہری وضع قطع اور ذاتی حفظان صحت کا خیال رکھے گا۔مراسلے میں کہا گیا کہ گیٹ کیپرز تجویز کردہ یونیفارم میں ہونا چاہیے اور تمام معاون عملے کو بھی وردی فراہم کی جائے۔ڈریس کوڈ کی وضاحت کرتے ہوئے مراسلے میں کہا گیا کہ تمام عملہ، اداروں کے احاطے اور سرکاری اجتماعات، تقریبات اور اجلاس کے دوران باقاعدہ ڈریس کوڈ کو یقینی بنائیں گے۔ٰمراسلے میں کہا گیا کہ تمام تدریسی عملہ کلاس میں پڑھاتے وقت ٹیچنگ گاؤن پہنیں اور لیبارٹریوں میں لیب کوٹ پہنیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ غیر تدریسی عملہ صاف ستھرا اور استری شدہ کپڑے اور مناسب جوتے پہنیں۔مراسلے میں خواتین کیلئے فارمل لباس تجویز کیا گیا جس میں انہیں ‘مناسب، سادہ اور مہذب شلوار قمیض، ٹراوزر، دوپٹہ/شال والی قمیض، اسکارف/حجاب پہننے کی اجازت ہے۔مراسلے میں خواتین تدریسی عملے کو کسی بھی صورت میں جینز اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ انہیں صرف فارمل جوتے (پمپ، لوفر) پہننے کی اجازت ہے، پڑھانے کے دوران دیر تک کھڑے رہنے کی وجہ سے جوتے اور سینڈل جیسے آرام دہ جوتے بھی پہننے جا سکتے ہیں لیکن چپل پہننے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔سردیوں کے موسم میں کوٹ، بلیزر کے ساتھ سویٹر، جرسی، کارڈیگن اور مہذب رنگوں اور ڈیزائن کے شال لینے کی اجازت ہوگی۔مراسلے میں مرد عملے کے لیے کہا گیا کہ وہ مناسب، سادہ اور مہذب شلوار قمیض کو ترجیح دیں، ڈریس شرٹ (مکمل آستین ترجیحی طور پر ٹائی کے ساتھ) اور پتلون (صرف ڈریس اور کاٹن پتلون) پہنیں جبکہ کسی بھی صورت میں جینز پہننے کی اجازت نہیں ہے۔مراسلے کے مطابق گرمیوں کے دوران آدھی آستینوں والی ڈریس شرٹ یا بش شرٹ بھی پہنی جاسکتی ہیں لیکن ہر قسم کی ٹی شرٹ کی اجازت نہیں ہے۔جب ایف ڈی ای کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ مراسلہ ایک اچھی نیت سے جاری کیا گیا، یہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مناسب ڈریس کوڈ پر عمل کریں کیونکہ وہ طلبہ کے لیے رول ماڈل ہیں۔ناخن اور بال کٹوانے کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو صرف مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…