اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اورکشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے
روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ،کشمیر اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب ، کاکول اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: مٹھی 26 ، پنجاب: سیالکوٹ (ائرپورٹ 26 ، سٹی 23) ، مری 01 ، خیبر پختونخوا: کاکول 01 ، بلوچستان: قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، دادو 45 ،موہنجودڑواورنوکنڈی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔