اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی معیشت میں تیزی آرہی ہے،شوکت ترین کا دعویٰ

datetime 6  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت میں تیزی آرہی ہے اورملک جامع اورپائیدارترقی کی سمت میں گامزن ہے، درآمدی شعبہ میں طلب میں اضافہ ہورہاہے، تجارتی خسارہ پائیدارسطح پر ہونے سے معیشت میں بحالی کے

عمل کوتقویت ملے گی۔ وہ پیرکویہاں وزارت خزانہ میں تجارتی توازن سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب خان، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری خزانہ، گورنرسٹیٹ بینک، سرمایہ کاری بورڈ کے ایگزیکٹوڈائریکٹر اورسینئرحکام نے شرکت کی۔وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق دائود ویڈیو لنک کے زریعہ اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکرٹری تجارت نے گزشتہ دوماہ کے دوران تجارتی توازن کی صورتحال کے بارے میں شرکاکو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ معیشت میں پھیلائوکی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے،ایک باردرآمد کی جانیوالی اشیا جیسے کوویڈ 19 کی ویکسن اورخام مال کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے جولائی اوراگست میں درآمدات میں اضافہ ہواہے۔ وزیرخزانہ نے یہ بات زوردیکر کہی کہ وزارت تجارت کوماہانہ بنیادوں پردرآمدات اوربرآمدات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ملکی معیشت نمو کے مرحلہ میں ہے اورگزشتہ مالی سال میں بڑھوتری کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے درآمدی شعبہ میں طلب میں اضافہ ہورہاہے، تجارتی خسارہ پائیدارسطح پر ہونے سے معیشت میں بحالی کے عمل کوتقویت ملی گی۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19 کی عالمگیروبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے اختیارکردہ دانش مندانہ پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی بحالی کاعمل تیز ہواہے۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ محصولات میں اضافہ ہواہے،تجارتی اعتماد کے اشاریہ اوربین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستانی معیشت سے متعلق اشاریوں میں بہتری آئی ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ پاکستان کی معیشت میں تیزی آرہی ہے اورملک جامع اورپائیدارترقی کی سمت میں گامزن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…