بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بچوں کو ماسک پہننے پر کیسے آمادہ کیا جائے؟ ماہرین نے بتا دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )بچے کب کسی کی سنتے ہیں وہ تو بس اپنے کھیل کود میں مگن ر ہتے ہیں چونکہ عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ رکھے ہیں، سوال یہ ہے کہ اس مشکل وقت میں بچوں کو ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے پر کیسے آمادہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق کورونا بڑی عمر کے افراد ہی نہیں بلکہ بچوں کو بھی نشانہ بناتا ہے البتہ اس کی شرح کم ہے

لیکن ماہرین تمام عمر کے افراد کو فیس ماسک پہننے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اب والدین کے لیے کٹھن مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ضدی بچوں کو ماسک پہننے پر کس طرح آمادہ کریں کیو نکہ بچوں کو ماسک پہننے کی عادت ڈالنا ضروری ہے۔اس ضمن میں متعدد ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات نے والدین کو چند مفید مشورے دیے ہیں جن کے تحت وہ اپنے بچوں کو ماسک پہننے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ والدین کو پہلے اپنے بچے کی عادات کے بارے میں جاننا چاہیے کیونکہ ہر بچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، وہ وقت نکال کر سوچیں کہ وہ کیسے اس کام کے لیے راضی ہوگا۔والدین کو چاہیے کہ وہ گھر پر بچوں کے سامنے ماسک پہننے اور اس کا بار بار ذکر کریں، اس طرح ان میں ماسک کی اہمیت پیدا ہوگی، کورونا کی باتیں کریں اور اس سے بچنے کی گفتگو کو بھی کھیل کود کا حصہ بنائیں۔طبی ماہرین کے مطابق بچوں کو چہرے ڈھانپنے کی حکمت عملی بتانے سے پہلے اپنے آپ سے چند سوالات پوچھیں کہ میرے بچے کے لیے کیا ضروری ہے۔یہ بھی غور کریں کہ بچہ معلومات کو کیسے سمجھتا ہے؟ وہ بیرونی دنیا کے بارے میں کتنا باخبر ہے؟ ماسک اسے کس حد تک پریشان کر سکتا ہے اس طرح آپ کو ماسک پہننے کی عادت ڈالنے میں معاونت مل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…