جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایتھلیٹ کو اپنی زندگی میں کن حالات سے گزرنا پڑتا ہے؟ ثانیہ مرزا نے تفصیلی نوٹ شیئر کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایتھلیٹ کی زندگی پر ایک تفصیلی نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایک ایتھلیٹ کو اپنی زندگی میں کن حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایک ایتھلیٹ کی زندگی ہر گزرتے دن اور ہفتوں کے ساتھ دل شکنی اور فتوحات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ثانیہ مرزا نے لکھا کہ اس میں اذنسوئوں کے ساتھ ہنسی بھی ہوتی ہے، درد اور محنت کے ساتھ زخم بھی ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ان زخموں سے صحتیاب ہونے کی طاقت کی تلاش بھی ہوتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہاں جب بھی آپ کورٹ میں قدم رکھتے ہیں تو سب سے زیادہ پرفارم کرنے کا دبائو آپ کی بہترین صلاحیت پر حاوی ہوتا ہے۔بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا کہ یہاں عزم، تکرار اور ابھرنے کی قوت ہے، یہ لاکھوں کی محبت اور کچھ کی نفرتیں بھی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم سخت نقصان کے بعد اٹھتے ہیں، آنسو پونچھتے ہیں اور زیادہ محنت کرتے ہیں اور اس دوران ٹیم اور خاندان سب آپ کے ساتھ ہوتے ہیں،جذبات، خوشی، آنسو، درد، پسینہ اور خون سب کچھ حقیقی ہے اور اعلیٰ سطح پر کھیلنا ایک اعزاز ہے۔شعیب ملک کی اہلیہ نے لکھا کہ یہ یقین ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی ہمت دیتا ہے، خود پر اور ہماری قابلیت پر یقین دلاتا ہے، یہ ایک ایسا سفر ہے جس کے لیے ہمیشہ شکرگزار ہوں کیونکہ اس سفر نے مجھے بتایا کہ میں کون ہوں۔ثانیہ مرزا نے اپنے نوٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ساری چیزیں بدل جاتی ہیں لیکن کھیلنا اور پرفارم کرنا کبھی نہیں بھولتیں، ٹیم اور فیملی جو ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہے، یہ انہیں احساس دلاتی ہے کہ خواب پورے ہوتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان تمام سالوں میں سب سے جو پیار ملا ہے اس کی قدر کرتی ہوں لہٰذا میرے سفر کا حصہ بننے کے لیے سب کا شکریہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…