لاہور(این این آئی) پنجاب پبلک سروس کمیشن ریٹائرڈفیڈرل بابو کی آماجگاہ بن گیا، صوبائی افسران کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایم جی کے علاوہ فارن سروس پوسٹل سروس اور پولیس سروس کے ریٹائرڈ بابو ممبر پبلک سروس کمیشن میں تعینات ہیں ،یہ ممبران صوبائی
سیٹوں پر ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن براجمانِپنجاب پبلک سروس کمیشن کے پندرہ ممبران میں سے صرف ایک ممبر صوبائی سروس کا ریٹائرڈ افسر ہے ان میں پانچ ممبران ڈی ایم جی ریٹائرڈ افسران ہیں جبکہ تین ریٹارئرڈ پولیس افسران ہیں۔ دو پوسٹل سروس اور دو ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں اور ایک ممبر ریٹائرڈ سیشن جج ہے۔