بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان میں یونیورسٹیوں میں پردے تان کر کلاسیں شروع، پرائمری اور سیکنڈری سکولوں بارے بھی طالبان کا اہم فیصلہ

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) طالبان کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کی یقین دہانیوں اور اعتدال پسند حکومت کے وعدے کے بعد نجی یونیورسٹیوں نے تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔یونیورسٹیوں نے کلاسز کا آغاز کردیا ہے تاہم مرد اور خواتین کے درمیان پردے لگائے گئے ہیں۔تعلیمی اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ

ایک دستاویزمیں حکم دیا گیا تھا کہ  خواتین عبایا اور نقاب پہنیں، کلاسز میں مرد اور خواتین کے الگ الگ بیٹھنے کا اہتمام کیا جائے یا درمیان میں پردہ لگا جائے۔تعلیمی اداروں کو یہ ہدایات بھی کی گئی تھیں کہ طالبات کو صرف خواتین پڑھائیں گی اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو بڑی عمر کے اساتذہ لیکچر لیں گے۔یونیورسٹیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ طالبات کی سہولیات کیلئے خواتین اساتذہ بھرتی کریں۔ یونیورسٹیوں میں مردوں اور عورتوں کیلئے داخلی اور خارجی راستے بھی الگ الگ ہونے چاہیں۔ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں لڑکیوں اور لڑکوں کو بھی الگ بٹھایا جائے گا۔یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے نام چھپانے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ایک مشکل منصوبہ ہے۔پروفیسر نے کہا ہمارے پاس لڑکیوں کو الگ کرنے کے لئے کافی خواتین انسٹرکٹر یا کلاسیں نہیں ہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ لڑکیوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے کی اجازت دے رہے ہیں ایک بڑا مثبت قدم ہے۔گزشتہ ماہ اعلیٰ تعلیم کے قائم مقام وزیر عبدالباقی حقانی کے حوالے سے اے ایف پی نے کہا تھا کہ طالبان”ایک معقول اور اسلامی نصاب تشکیل دینا چاہتیہیں۔ جو ہماری اسلامی، قومی اور تاریخی اقدار کے مطابق اوردوسرے ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہو“۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…