اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی پر پاکستانی شہری اربوں روپے کی خطیر سرمایہ کاری پاکستان لے آیا۔ تاجر ممتاز مسلم نے کہا عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق 42سال بعد
عالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی ہوگئی اور اوورسیزپاکستانی25ملین ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری لے آیا اور پاکستان چھوڑکردبئی منتقل پاکستانی شہری بھی وطن واپس آ گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق بےسروسامانی میں پاکستان چھوڑنے والے تاجر کی کہانی سامنے آگئی ، تاجر ممتاز مسلم نے بتایا کہ 2004میں کراچی کےخراب حالات کےباعث پاکستان چھوڑا، گھر کے باہر سے بوری بندلاش ملی تو خاندان سمیت بیرون ملک منتقل ہوا۔ممتازمسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت بننے پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، عالمی برانڈسےملکر25ملین ڈالرزپاکستان میں سرمایہ کاری کررہاہوں، عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے نتھیا گلی بین الاقوامی ہوٹل کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، بدقسمتی سے ہم اتنے بڑے اثاثے سے فائدہ نہیں اٹھاسکے، حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے ، ملکی ترقی کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاناہوگا۔عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا اوورسیز پاکستان آئیں ،سرمایہ کاری کریں ،تمام رکاوٹیں دورکریں گے۔