اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان بدلے نہیں، زیادہ شدت پسند ہیں، عوام بغاوت کریں، احمدمسعود کا پیغام

datetime 6  ستمبر‬‮  2021 |

کابل (آن لائن)قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے کہا ہیکہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں، عوام ملک گیر قومی بغاوت شروع کریں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں احمد مسعود نے دعویٰ کیا کہ پنجشیر میں ان کی فوجیں موجود ہیں اور طالبان کے خلاف لڑ رہی ہیں۔احمد مسعود نے کہا کہ انہوں نے علما کے کہنے پر جنگ بندی کر دی تھی مگر طالبان نے وعدے کی خلاف ورزی کی، گزشتہ روز لڑائی میں ان کے خاندان کے کچھ لوگ ہلاک بھی ہوئے۔قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ نے کہا کہ تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی، جو لوگ طالبان اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ ہیں، وہ خود، اپنا مستقبل اور ا?خرت کو تباہ کر رہے ہیں۔احمد مسعود نے کہا کہ وہ جلد اپنے نئے ترجمان کا اعلان کر ینگے اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز گروپ کے ترجمان فہیم دشتی لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…