پشاور(آن لائن)روپے کی قدر میں کمی کے باعث گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں مجموعی طور پر 100فیصد کا اضافہ سپیئر پارٹس
میں ہو گیا ہے ڈالر کی قیمت کسٹم اور امپورٹ ڈیوٹی میں بے پناہ اضافہ کے باعث آٹو پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے۔ فاسٹ موونگ آٹو پارٹس میں ٹائرز، انجن، بریک پارٹس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں 53سے 65فیصد اضافہ ہوگیا ہے 15ہزار والے ٹائرز 25ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ 3ہزار میں فروخت ہونے والا انجن 5ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے مختلف اقسام کے فلٹرز کی قیمتوں میں 57فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے شعبہ بازار، نوتھیہ لال کرتی، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ سمیت مختلف مقامات پر تاجروں نے پرانے سپیئر پارٹس کو بھی نئی قیمتوں پرفروخت کرنا شروع کردیا ہے موٹر سائیکل، موٹر کار، چھوٹی گاڑیوں، بڑی گاڑیوں، ہیوی گاڑیوں کے مختلف سپیئر پارٹس میں اضافہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔