اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان کا پنجشیر کے دارالحکومت پر قبضہ احمد مسعود مذاکرات کے لیے تیار ہو گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )طالبان نے وادی پنجشیر کے دارالحکومت، گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے شمالی اتحاد کے گڑھ وادی پنجشیر کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دو طرفہ لڑائی میں مقامی

ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی مقابلے میں مارے گئے ہیں، جب کہ گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔قبل ازیں فغانستان میں طالبان مخالف مزاحتمی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے ایک بار پھر معاملات کا مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ کے پر احمد مسعود کا کہنا ہے کہ وہ افغان علمائ￿ کی قرارداد کے بڑے متن کی حمایت کرتے ہیں۔ جس میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔احمد مسعود کے مطابق انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ علما امن وسلامتی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ جس کی مزاحتمی فورس حمایت کرتے ہیں۔احمد مسعود کا کہنا تھا کہ مزاحتمی فورس جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے سے معاملات کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر طالبان پنچشیر اور اندراب پر اپنے حملے روک دیں تو مزاحتمی فورس بھی فوری طور پر جنگ بند کردیں گے۔احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر طالبان پنچشیر اور مزاحتمی فورس کے علاقوں سے اپنے فوج پیچھے ہٹائیں گے تو مزاحتمی فورس بھی مثبت اقدامات کرے گی۔ احمد مسعود کے مطابق وہ امید کرتے ہیں کہ طالبان علمائ￿ اور معززیں کے اجتماع میں ایسا کرنے کو تیار ہوں گے۔’ہمیں امید ہے کہ طالبان افغانستان کے لوگوں کے مطالبے کو توجہ سے سنیں گے اور ان پر سنجیدگی سے عمل کریں گے۔‘احمد مسعود کا کہنا تھا کہ مزاحتمی فورس افغانستان کے بہترین مستقبل کے لیے ہر طرح کا ایسا تعاون کرنے کو تیار ہے جس میں افغانستان کے تمام طبقات کا اعتماد ہو اور ان کے پاس نمائندگی ہو۔مزاحتمی فورس کے ترجمان کے مطابق احمد مسعود کی جانب سے امن کی خواہش کوئی نئی بات نہیں ہے۔مزاحتمی فورس نے خود کبھی بھی جنگ کو دعوت نہیں دی مجبوری کے عالم میں اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے ہیں۔ترجمان کے مطابق ’طالبان کو مزاکرات کی پہلے بھی پیش کش کی تھی۔ اب دوبارہ پیش کی ہے۔ اس کا مقصد کمزوری نہیں بلکہ افغانستان کو کسی بحران اور انسانی المیہ سے بچانا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ طالبان مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر معاملات کو حل کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…