جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

’سی پیک کیلئے افغان سرزمین دستیاب ہے‘ افغان طالبان کا سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سی پیک کیلئے افغان سرزمین دستیاب ہےافغان طالبان نے سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے پاکستان سے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کیا

کیونکہ اس سے تاجروں اور مریضوں سمیت عام افغانوں کو مسائل درپیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض کے حالیہ دورہ کابل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’اس سکیورٹی وفد نے ملاقاتوں میں افغان جیلوں سے بھاگے ہوئے قیدیوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا کہ سرحد کھولنے سے وہ اسے پار کرسکتے ہیں، تاہم ہم نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اور مشرق وسطیٰ کی مدد سے کابل ائیرپورٹ کی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہو جائے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے ان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی وفد نے ہم سے سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی۔پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ افغانیوں کے لیے سرحدوں کے دروازے کھلے رکھے۔ ترجمان طالبان نے کہا، ‘چین نے ہمیں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان عالمی برادری سے تجارتی تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔ چین کی اقتصادی منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ کاسا منصوبے میں طالبان کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ سی پیک میں حصہ دار بننے کے خواہاں ہیں۔ چاہتے ہیں اقتصادی منصوبوں میں شراکت دار بنیں۔ سی پیک کے لیے افغان سرزمین دستیاب ہے، حالات سازگار ہیں۔ چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…