جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پنجاب پولیس نے کرونا ویکسی نیشن ٹیم کو حوالات میں بند کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ، ویکسی نیشن ٹیم کو حوالات میں بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چونیا ں میں پولیس نے انوکھا کارنامہ کرتے ہوئے کرونا ویکسی نیشن کا ڈرامہ بند کرنے کا کہا ۔چونیاں کے علاقے شامکوٹ میں حکومتی احکامات کے تحت کرونا ویکسی نیشن کرنے والی ٹیم نے علاقہ کی مسجد میں اعلان کروایا جس شخص کی عمر 18سال سے زائد ہے

وہ مقرر کردہ جگہ پر پہنچے ۔اعلان کے بعد چوکی انچار ج شامکوٹ طیب نے وہاں پہنچ کر کرونا ویکسی نیشن کا ڈرامہ بند کرنے کا کہا اورتین افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ،ان سے موبائل فونز چھین لیے جبکہ گالیاں بھی دیں ۔ واقعہ کے دوران بچ کر نکلنے والے ایک کرونا ویکسی نیشن کے اہلکار نے ہیلتھ آفیسر کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد ٹیم کے گرفتار اہلکاروں کو چھڑوایا گیا ۔ دوسری جانب ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف قصور کے عہدیداروں نے چوکی انچارج کے اس رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب قصورواروں کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف قصور احتجاج پر مجبور ہو گا۔دوسری جانب پنجاب میں موٹر ویز پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ہفتے اور اتوار کو ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی آج صرف دوسری خوراک لگانے کا عمل جاری ہے۔ ادھر صوبائی دارلحکومت لاہور میں اتوار کو چھٹی کے باوجود ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…