جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

15 اگست فتح کابل،6 ستمبر فتح پنج شیر ,افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان 11ستمبر کو کریں گے

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کی نئی حکومت کے قیام کا اعلان 11سمتبر کو کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پیغام میں افغان طالبان نے فتح کی تاریخیں شیئر کی ہیں جن کے مطابق 15اگست کو کابل فتح ، 6ستمبر کو پنج شیر فتح کیا اور 11ستمبر کو افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کریں گے ۔ دریں اثنا افغان میڈیا کے مطابق کابل میں نئی حکومت کے

اعلان کی تقریب جلد ہو گی ،نئی حکومت کی تشکیل میں طالبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے پنج شیر مکمل فتح کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔  طالبان نے پنجشیر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کلمے والا پرچم پنجشیر کے گورنر ہائوس پر لہرا دیا ۔ اس حوالے سے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کا پنج شیر پر مکمل کنٹرول ہے ۔ افغان اردو کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر کا مسئلہ مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے فریق کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد جنگ کے ذریعے حل کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو گیا ۔ پنجشیر اب حکومتی کنٹرول میں ہے۔قبل ازیں افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق پنج شیر کی مقامی ملیشیا کا ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا،فہیم دشتی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے ہیں ،مراحتمی فورس نے بھی فہیم دشتی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔دوسری جانب مزاحتمی فورس کا اہم کمانڈرجنرل عبدالودود بھی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا۔افغان میڈیا رپورٹس میں مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرز کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔قبل ازیں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…