کابل(آن لائن ) افغانستان کے علاقے پنجشیر میں احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا کہ طالبان کے حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور گروپ کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔تاہم طالبان نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق این آر ایف کے ترجمان فہیم فطرت کا کہنا تھا کہ انھوں نے طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور انہیں مختلف علاقوں سے واپس دھکیل دیا گیا ہے۔ دوسری طرف طالبان کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ انھوں نے صوبے میں کچھ پیش رفت کی ہے۔