منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کے 15 شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں اضافے کے پیش نظر مختلف شہروں میں طبی تعلیمی ادارے 4 سے12ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے15 شہروں میں سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں، یونیورسٹی، ڈینٹل کالجز، نرسنگ اسکولوں اور دیگر میڈیکل ادارے 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کے مطابق راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں محمکہ صحت پنجاب کے ماتحت طبی ادارے بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق ان طبی اداروں میں اسٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے یہاں کوئی کھیل یا ثقافتی تقریبات بھی نہیں ہوں گی۔متعلقہ وائس پرنسپل اور پرنسپل اپنے اداروں میں ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلبا ء کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…