کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے پنجشیر کے داخلی دروازے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، اس بات کا دعویٰ امارت اسلامی اردو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے، ان کے مطابق مجاہدین پنجشیر کے گورنر آفس پہنچ گئے ہیں، امارت اسلامی اردو کے مطابق پنجشیر کے باغیوں نے تمام لوگوں کو عام بغاوت کا کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں کوئی گھر پر نہ رہے، ہر ایک تیار رہے اور اپنے دفاع کے لئے ہتھیار اٹھا کر میدان میں آئے۔ امارت اسلامی اردو نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں طالبان کی گاڑیاں پنجشیر کی سڑکوں پر موجود ہیں اور ساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کو یہ ویڈیو دکھا دی جائے کہ مجاہدین اس وقت پنجشیر میں ہیں۔