جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزادی کی خاطر شروع کردہ جنگ سے کنارہ کش نہیں ہوں گا، احمد مسعود کا نیا پیغام جاری

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل، لندن(این این آئی)طالبان کی جانب سے افغانستان کے علاقے وادی پنج شیر پر قبضے کے اعلان کے بعد علاقے میں سرگرم طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ لڑنے سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان اور خارجہ امور کے نگران علی نظاری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں

احمد مسعود کا تازہ ترین پیغام نشر کیا جس میں انھوں نے آزادی اور انصاف کے لیے شروع کی گئی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تردید کی ۔امریکہ میں مقیم علی نظاری نے افغانستان کے شمال مشرقی علاقے وادی پنج شیر پر طالبان کے کنڑول کی بھی تردید کی ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے کہاہے کہ ہم طالبان کوتسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں وہ یہی کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کوکبھی بھی دہشگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے، ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو جج کریں گے انکے الفاظ نہیں بلکہ عمل سے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں، قطر میں وزیرخارجہ سے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے کیلئے انکی کوششوں پر بات کی، پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ڈومینیک راب نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کی صورت

حال پرگفتگوہوئی، میں صورت حال دیکھنے خود طورخم گیا، طورخم پرمیں نے مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز کا جائزہ لیا، سرحد پار کرنے والے افراد کیلئے سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔ڈومینیک راب نے کہا کہ ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ یہی کریں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کوکبھی بھی دہشگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے، ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو جج کریں گے انکے الفاظ نہیں بلکہ عمل سے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…