ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین اور جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے، طالبان ترجمان کا دعویٰ

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ چین اور جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ چین افغانستان میں سفارت خانہ رکھے گا اور افغانستان کی امداد بھی بڑھائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ قطر طالبان دفتر کے رکن عبدالسلام حنفی کا چین کے نائب وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سہیل شہاہین نے بتایا کہ عبدالسلام حنفی اور چینی نائب وزیرِ خارجہ نے افغانستان کی صورتِ حال اور مستقبل کے تعلقات پر گفتگو کی ۔انہوں نے بتایا کہ چین کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کابل میں چینی سفارت خانہ برقرار رہے گا، ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ چینی نائب وزیرِخارجہ نے کہا کہ افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین انسانی امداد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کرے گا۔سہیل شاہین نے اس سے قبل جاری کیئے گئے بیان میں بتایا کہ قطر دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عباس ستانکزئی اور وفد کی افغانستان کے لیے جرمن سفیر سے ملاقات ہوئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتِ حال، ایئر پورٹ، اقتصادیات اور انسانی امداد پر گفتگو ہوئی ۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے یہ بھی بتایاکہ جرمن وفد نے افغانستان کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے اور اس میں اضافے پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…