منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

امریکہ اگر بھارت میں یہ اعلان کرے تو دوگھنٹوں میں لاکھوں لوگ ائیرپورٹ پر جمع ہو جائیں گے، سہیل شاہین کا بھارتی اینکر کو بھرپور جواب

datetime 2  ستمبر‬‮  2021

دو حہ(این این آئی، آن لائن)طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق سوال پر بھارتی ٹی وی اینکر کو کرارا جواب دیدیا۔بھارتی ٹی وی چینل ’’ٹی وی 9‘‘ کے اینکر نے سہیل شاہین سے سوال کیا کہ آپ نے عام معافی کا بھی اعلان کیا ہے اور اس کے باوجود لوگ افغانستان کیوں چھوڑ رہے ہیں؟اس پر سہیل شاہین نے جواب دیا کہ

اگرامریکا ابھی بھارت میں اعلان کرے کہ جو لوگ مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں تو وہ دہلی ائیرپورٹ کل آجائیں تو دو گھنٹوں میں لاکھوں لوگ ائیرپورٹ پر جمع ہوجائیں گے۔ اس سوال کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں، ان کی کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔بی بی سی کے ساتھ ایک زوم انٹرویو میں سہیل شاہین نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے دوحہ معاہدے کی شرائط کو یاد کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ دوحہ سے بات کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ان کا حق ہے کہ کشمیر، انڈیا اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔ ان کے مطابق ’ہم اپنی آواز بلند کریں گے اور یہ کہیں گے مسلمان آپ کے اپنے لوگ ہیں، آپ کے اپنے شہری ہیں۔ آپ کے قانون کے تحت وہ برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔امریکہ کے انخلا کے بعد انڈیا کی افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر کارنیگی انڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اندر نام نہاد حقانی گروپ، جسے بہترین اور تربیت یافتہ گروپ سمجھا جاتا ہے،

نے کابل میں انڈیا کے سفارتخانے سمیت انڈیا کے اثاثوں پر مبینہ طور حملے کیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور حقانی گروپ کے رہنماؤں کے درمیان قریبی تعلق کی وجہ سے اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ اب یہ ’سمجھوتے کا شکار‘ حقانی گروپ اپنے انڈیا مخالف ایجنڈے پر کاربند رہے گا۔ تاہم سہیل شاہین نے کہا کہ حقانیوں

کے خلاف پروپیگنڈہ محض دعوؤں پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’حقانی کوئی گروپ نہیں ہے۔ وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔ وہ اسلامی امارت افغانستان ہیں۔‘ کارنیگی انڈیا رپورٹ کے مطابق سنہ 1999 میں انڈیا کے طیارے کے اغوا کے بعد یہ (طالبان) کا ہی گروپ تھا جنھوں نے پاکستان تک ان رہا ہونے والے دہشتگردوں کو

محفوظ طریقے سے پہنچایا۔سہیل شاہین کا دعویٰ ہے کہ طالبان نے طیارے کے اغوا میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور اس حوالے جو مدد فراہم کی اس پر انڈیا کی حکومت کو ان کا شکرگزار ہونا چائیے۔سہیل شاہین کے مطابق انڈیا نے ہمیں درخواست کی کہ طیارے میں فیول کم رہ گیا ہے اور اس کے بعد پھر ہم نے محصور مسافروں کی رہائی

کے لیے مدد فراہم کی۔ سہیل شاہین نے طالبان مخالف پروپیگنڈے کا الزام انڈیا کے میڈیا پر عائد کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان نے ان حالات سے بے خبری ظاہر کی ہے جن کے تحت انڈیا کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کا قتل ہوا۔ سہیل شاہین نے کہا کہ یہ لڑائی تھی، دونوں اطراف سے فائرنگ ہو رہی تھی۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کس کی گولی سے

دانش صدیقی مارا گیا ہے۔ سہیل شاہین نے اس امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گپ شپ کے لیے کوئی بھی بات کر دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ دانش صدیقی کی موت سے متعلق میڈیا کے ساتھ مکمل تحقیقاتی رپورٹ شیئر کریں گے۔سہیل شاہین نے پنجشیر وادی میں صورتحال کو پریشان کن قرار دیا، جہاں افغانستان کے سابق نائب صدر

امراللہ صالح کی قیادت میں طالبان مخالف گروہ نے طالبان کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انھوں نے اس کی تردید کی ہے کہ طالبان کے لوگ گھر گھر جا کر اپنے مخالفین کا پتا کر رہے اور ان کے خاندان والوں کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’ایسی کوئی ہٹ لسٹ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…