پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

طالبان کو حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،احمد مسعود کا بھرپور مزاحمت کا اعلان

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنج شیر (این این آئی)پنج شیر میں قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان کے تمام نسلی گروہوں پرمشتمل جامع حکومت کی صورت میں ہی تسلیم کیاجائیگا۔امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعودکے بیٹے

احمد مسعود نے کہا کہ ہم مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ابھی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔احمد مسعود نے کہا کہ طالبان کے ساتھ سماجی انصاف، مساوات، حقوق، آزادی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے رہنما نے کہا کہ اگر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو اپنی زمین، عوام اور اقدارکے دفاع کے لیے مزاحمت پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے طالبان تبدیل نہیں ہوئے ہیں، وہ اب بھی ملک میں برتری چاہتے ہیں، ہم سیاسی قوت کے ذریعے اکثریت پربرتری، عدم برداشت اور دباؤ کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں،کثیرالثقافتی ریاست پر طالبان کو حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر طالبان ایساکریں گے تو ہم مزاحمت کریں گے۔احمد مسعود نے کہا کہ ہمیں طویل مدت تک مزاحمت جاری رکھنے کیلئے مددکی ضرورت ہوگی۔احمد مسعود نے کہا کہ طالبان نے حکومت کی کمزوری کی وجہ سے ملک پرکنٹرول حاصل کیا،سابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے لڑنے والی فوج کو ختم کر دیا،غنی اور حمد اللہ محب کی فوج کے فیصلہ سازی کے عمل میں مداخلت نے افواج کو کمزور کیا، یہ دونوں فوجی تربیت اور تجربہ نہ ہونے کے باوجودجنگ سے متعلق حتمی فیصلے کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…