منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

انسولین کے انجکشن کی جگہ انقلابی دوا کی تیاری امریکی ماہرین طب نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ماہرین طب نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک انقلابی دوا کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت ختم کردے گی۔انسولین ٹیبلیٹ انسانی جسم کے لیے اہم ترین جز کو مریض کے دوران خون تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد ادویات خصوصا پروٹینز سے بننے والی دوا منہ کے ذریعے

نہیں کھائی جاسکتی کیونکہ وہ غذائی نالی میں جاکر ٹکڑے ہوجاتی ہے اور کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔مگر بوسٹن کے برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل، میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی اور ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی نووو نورڈسک کے محققین نے اس نئے طریقہ کار کو تیار کیا جس کی آزمائش جانوروں پر کی گئی۔ایک بلیوبیری کے حجم کے کیپسول میں سکڑ جانے والی سوئیاں ہوتی ہیں جو جسم کو انسولین فراہم کرکے سکڑ جاتی ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو L-SOMA کا نام دیا گیا ہے اور انسولین کی فراہمی کے بعد وہ معدے سے گزر کر جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔محققین کے مطابق اس کیپسول میں 2 اسپرنگز ہیں، جن میں سے ایک حرکت میں آکر دوا کو جسم میں انجیکٹ کرنے کا کام کرتا ہے اور دوسرا اسپرنگ سوئیوں کو سکیڑ دیتا ہے، اس عمل کو ایک حل ہونے والے شوگر پیلٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پری کلینکل ٹرائلز میں ہم نے جانوروں میں کسی قسم کی تکلیف یا نقصان کے آثار دریافت نہیں کیے، اب اس ٹیکنالوجی کے کلینکل ٹرائلز اور انسانوں پر آزمائش کرکے اس کے محفوظ ہونے کا تجزیہ کیا۔جانوروں پر ٹرائل کے دوران ماہرین نے انسولین، ایڈرنالائن، جوڑوں کی ایک ورم کش دوا اور ایک ذیابیطس کی دوا کو ڈیوائسز کے اندر منتقل کیا۔جانوروں کے خون کے نمونوں سے انکشاف ہوا کہ یہ کیپسول کسی انجیکشن کی طرح مثر انداز سے دوا کو جسم مین پہنچاتے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا نیڈل میکنزم ٹھیک کام کرتا ہے۔نتائج سے توقع پیدا ہوئی پے کہ مستقبل قریب میں ذیابیطس کے مریضوں کو زندگی بھر کے لیے روزانہ انسولین کے انجیکشنز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ طریقہ کار ویکسنیشن کے عمل میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔محققین کے مطابق ایک کیپسول متعدد انواع کا لوڈ بشمول پروٹینز اور دیگر جسم کو پہنچا سکے گا اور یہ کووڈ ویکسین کی ممکنہ ڈیلوری کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے ، مگر اس کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…