اسلام آباد (این این آئی)ارشد ندیم کے خلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے خلاف سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف بھی چھپ نہ رہ سکے سابق بھارتی بیٹسمین محمد کیف نے نیرج چوپڑا کی حمایت میں سامنے آئے ، نیرج نے نفرت پھیلانے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے بارے میں اپنے بیان کو غلط رنگ دینا بند کریں۔محمد کیف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میدان میں حریف کس قومیت سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ نفرت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کھیلوں کا استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کرنے پر میں نیرج چوپڑا آپ کا شکرگزار ہوں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ میدان میں حریف دوست بھی ہوسکتا ہے ، اس کی قومیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے لکھا کہ کھیل متحد کرتے ہیں ، تقسیم نہیں۔