منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اگر مجھے کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا،شیخ رشید

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ ان کے لیے بہت چیلنج بھری وزارت ہے، اس میں تو ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہوتا ہے،ریلوے میں صرف ٹرین کا ہی حادثہ ہوتا تو بدنامی ہوتی تھی باقی تو نارمل وزارت تھی مگر یہاں 18 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔وزارت داخلہ سنبھالنے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے

بیرون ملک سفارت خانوں میں 12، 14 سال سے بیٹھے نادرا کے سارے افسران کو تبدیل کردیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ ہو، اس کے علاوہ ویزا آن لائن کر دیا ہے، پہلے کوئی 70 ہزار روپے دیتا تھا اور ویزے کا ٹھپہ لگوا لیتا تھا،اب جو بھی آن لائن ویزا اپلائی کرتا ہے، اسے اسی وقت ویزا مل جاتا ہے، وزارت داخلہ میں 3،3 لاکھ افراد کی ویزا درخواستیں پڑی ہوتی تھیں اب ہمارے پاس ایک ویزا بھی بیک لاک میں نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی تعمیر ہوجائے تو ان کے سیاسی مقاصد مکمل ہو جائیں گے،وہ چاہتے ہیں نالہ لئی پر ایک اتھارٹی بن جائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر انہیں کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ابھی دو سال پڑے ہیں تاہم ان کا خیال یہی ہے کہ ریٹائر ہو جائیں، وہ 2018 کا الیکشن بھی میں نہیں لڑ رہے تھے تاہم جب نواز شریف نے یہ کہا کہ یہ (شیخ رشید) اگلی دفعہ اسمبلی میں نہیں ہوگا تو پھر انہیں مجبوراً اللہ کی مدد سے یہ لڑنا پڑ گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے ناکے ختم کروائے، 300 سے زائد سیکیورٹی کیمرے لگوائے اور ویزا آن لائن کیے۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک میں موجود ہزاروں نادرا کے افسران کو تبدیل کیا تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل دور ہوں جبکہ ہم ہمارے پاس ویزے کا کوئی بیک لاگ نہیں ہے، ماضی میں یہاں تین لاکھ تک ویزے لگنے کے لیے پڑے ہوتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالا تب 80 ہزار تک ویزا بیک لاگ میں تھے جنہیں ختم کروایا، ویزا آن لائن ہونے کی وجہ سے رشوت کے تمام راستے رک گئے ورنہ لوگ ویزا حاصل کرنے کے لیے 70 ہزار روپے رشوت دیتے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر ویزا نہ ملے تو 90 دن کے اندر وزارت داخلہ کے پاس کلیئرنس کیلئے آتا ہے اس کے بعد ایجنسیاں ایک ماہ کے اندر تفتیش کی پابند ہیں اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو ہم ویزا جاری کردیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…