جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویز مشرف نے آتے ہی نیٹو کو تسلیم کیا ،اب یہ حکومت وہی کررہی ہے،نورمقدم کا واقعہ میرا جسم میری مرضی جیسی تہذیب کا نتیجہ ہے، سراج الحق کا دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی حادثے کے نتیجے میں نہیں بنی بلکہ ایک نظریہ کے تحت قائم ہے، جماعت کے کسی ممبر پر کوئی دھبہ موجود نہیں، مینار پاکستان پر جو واقعہ ہوا مینار پاکستان اس پر رنجیدہ نظر آیا،

نورمقدم کا جو واقعہ ہوا واقعہ نہیں بلکہ میرا جسم میری مرضی جیسی تہذیب کا نتیجہ ہے۔مرکز اسلامی پشاورمیں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی کسی حادثے کے نتیجے میں نہیں بنی بلکہ ایک نظریہ کے تحت قائم ہے، جماعت کے کسی ممبر پر کوئی دھبہ موجود نہیں،سراج الحق کاکہنا تھا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کو آج بھاگنے کیلئے جگہ نہیں مل رہا، ہماری حکومت نے افغانستان سے نیٹوافواج کو لانے کا فیصلہ کیا اوریہ فیصلہ دباو کے تحت کیاگیا، نیٹو فوج کو کوئی سہولت نہ دی جائے، پرویز مشرف نے آتے ہی نیٹو کو تسلیم کیا اور اب یہ حکومت وہی کررہی ہے، انکامزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر جو واقعہ ہوا مینار پاکستان اس پر رنجیدہ نظر آیا، نورمقدم کا جو واقعہ ہوا واقعہ نہیں بلکہ میرا جسم میری مرضی جیسی تہذیب کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی،ن لیگ اور پی پی پی حکومتیں، سب سٹیٹس کو ہے، انہوں نے انگریزی کے قوانین کو گلے لگایا۔ جماعت اسلامی روشنی ہے اسکو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…