پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

نیٹو فورسز کے لوگوں کو ملک میں بسانا کورونا سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے، وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ بالکل نہیں سے مکمل ہاں کیسے اور کیوں ہوئی؟

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ بالکل نہیں سے مکمل ہاں کیسے اور کیوں ہوئی؟نیٹو فورسز کے لوگوں کو ملک میں بسانا کرونا سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے،افغانستان سے نکلنے والے غیر ملکیوں کوملک کے بڑے شہروں میں کیوں بسایا جا رہا ہے۔ قوم پوچھ رہی ہے یہ فیصلہ کہاں ہوا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

سرا ج الحق نے ان تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے سوال اٹھایاکہ افغانستان سے نیٹو اور امریکی افواج کے ہزاروں افراد کی منتقلی کا فیصلہ کس فورم پر ہوا قوم کو آگاہ کیا جائے؟پرویز مشرف نے اڈے دئیے تھے جس سے ستر ہزار پاکستانی پرائی جنگ کا ایندھن بن گے موجودہ حکومت شہر حوالے کر کے اپنی قوم کو کس عذاب میں مبتلا کرنا چائتی ہے؟خطے سے امریکہ کی مکمل واپسی تک امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان کے اس فیصلے کے نتائج خطرناک ہونگے۔ حکومت کا سونامی تین سال میں ناکامی،بد نامی اور غلامی بن چکا ہے،پی ٹی آئی دعووں کے پہاڑوں سے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نکلی۔ جماعت اسلامی کی 80سالہ جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔نبی اکرم کا ہر عمل ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ جماعت اسلامی اسی سیاست کی وارث ہے۔ ہم ملک میں وہی نظام چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزاسلامی پشاور میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے کے شرکاء اور مقررین میں نائب امیر جماعت اسلامی کے پی مولانا محمداسماعیل، ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،سیکرٹری جنرل صوبہ کے پی عبدالواسع، امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن شامل تھے۔جلسہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سراج الحق نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو خلیفہ بنایا اور اس کو کتابوں اور ابنیاء سے نوازا۔

آخری نبی حضرت محمد? کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اب یہ ذمہ داری ہرہر مسلمان کی ہے وہ اس مشن کو لیکر آگے بڑھے۔ اسی سوچ کے تحت 26اگست 1941ء کو لاہور میں مولانا سید ابواعلی مودودی?نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔جماعت کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائدین اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا

انہون نے کہا کہ ہم ایسا معاشرہ، ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں قرآن وسنت کا نظام ہو۔ جہاں کی عدالت، معیشت،سیاست، نبی اکرم?کے اسوہ حسنہ کے مطابق ہوں۔ آج پوری دنیا میں باطل نظام ناکام ہوا اورسید ابواعلی مودودی کانظریہ کامیاب ہورہا ہے۔ جماعت اسلامی فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر اقامت دین کی جدوجہد میں

مصروف عمل ہے۔ ہم ملک میں کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ امیر جماعت نے سوال اٹھایا کہ حکومت نیٹوفوج کو سہولت دینے کے حوالے سے قوم کو آگا ہ کرے یہ فیصلہ کس فورم پر ہوا؟ اور رات کے اندھروں میں کس پریشر کے نتیجے میں نیٹو فورسزکو شہروں میں جگہ دی گئی۔جو جرم پرویز مشرف نے کیا تھا

وہی کام موجودہ حکومت امریکہ کی افواج کو سہولت دے کر کر رہی ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کومتنبہ کیا کہ وہ بند کمرے میں ایسے فیصلے کرنے سے باز رہے۔ سراج الحق نے کہا کہ مینارپاکستان کا واقعہ ہو یا چوہنگ میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی جیسا سانحہ یہ نئی تہذیب کے نتائج ہیں۔ نور مقدم کے واقعہ نے قوم کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اگر ملک میں اسلامی تہذیب نہیں ہوگی تو مغربی تہذیب کے زیر اثر ایسا کی کلچر فروغ پائے

گا۔ لاہور میں میڈیکل کالجز کے طلبہ وطالبات اور ینگ ڈاکٹرزپر پو لیس کی طرف سے تشدد، شیلنگ، لاٹھی چارج کو ریاستی رہشت گردی قرار دہتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان کے آئین کے آٹیکل 16,17,19 کے خلاف ہے۔ حکومت فوری طور پر ملک کے مستقبل میڈیکل کے طلبہ وطالبات کے تحفظات دور کرے اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب پولیس گردی کا فوری نوٹس لیں۔اورزہریلی گیس استعمال کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو فوری سزادیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…