ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکیوں نے کابل میں سی آئی اے کا آخری ٹھکانا بھی تباہ کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے کابل پر طالبان کے کنڑول کے بعد وہاں موجود امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے زیر استعمال آخری ایگل بیس پر موجود ساز وسامان کو تباہ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ کابل ہوائی اڈے پر داعش کی جانب سے بم دھماکے کے بعد ایک دوسرا دھماکہ سنائی دیا گیا۔امریکی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ کابل کی ایگل بیس کو تباہ کرنے کی غرض سے کیا جانا والا دھماکہ کنڑول نوعیت کا تھا اس کا مقصد سی آئی اے کی بیس پر موجود خفیہ معلومات اور حساس آلات کو طالبان کے ہاتھ لگنے سے بچانا تھا۔ ایگل بیس کو افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے دوران کانٹر ٹیررازم تربیتی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔سی آئی اے کے ساتھ کام کرنے والے ایک کنڑیکٹر نے بتایا کہ بیس کو تباہ کرنا آسان کام نہیں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بیس پر موجود دستاویزات جلانے، ہارڈ ڈرائیوز کو کچلنے اور حساس آلات کو ناکارہ بنانا اس لیے ضروری تھا کہ یہ چیزیں طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ ایگل بیس سفارت خانے کے ماڈل پر کام نہیں کرتی، اس لیے وہاں ایسی چیزوں کو تباہ کرنا آسان امر نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…