جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170ہوگئی

datetime 28  اگست‬‮  2021 |

کابل ٗ واشنگٹن ٗ لندن (این این آئی)کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 170ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں200سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 13امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔افغان حکام کا کہناتھا کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل

ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے بدترین دھماکے میں اموات اور مزید خونریزی کے خدشات کے باوجود افغانستان سے انخلا جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہوئے دھماکوں میں افغان باشندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے جہاں امریکا کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فورسز کے لیے افغانستان میں اگست 2011 کے بعد سب سے بدترین حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا باحفاظت انخلا ہو چکا ہے البتہ اب بھی ہزاروں افراد کو ملک سے نکالنے کا چیلنج بدستور موجود ہے۔علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان نائجل کیسی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ تعلقات کا انحصار ان کے رویہ پر ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نائجل کیسی نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل سے متعلق پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ پاکستان کی مدد کے ذریعے طالبان کے مثبت طرز عمل سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہوگا۔

فی الحال طالبان سے صرف محفوظ انخلا سے متعلق رابطہ ہے۔ طالبان کو انٹرنیشنل کمیونٹی سے کی گئی یقین دہانیاں پوری کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو بنیادی انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی اجازت دینا ہوگی اور اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو کام کرنے کی اجازت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کو دہشتگردوں کا مرکز نہ بنانے کی یقین

دہانی بھی کرائی ہے۔افغانستان میں بلیک ہاک اور دیگر فوجی سامان چھوڑ کر آنے کی اطلاع درست نہیں۔ نائجل کیسی کے مطابق افغانستان میں کچھ چھوڑ کر بھی آئے تو اس کی خاص اہمیت نہیں ہوگی۔ برطانیہ کی طرح امریکا بھی دہشت گردی کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق رکھتا ہے۔ افغانستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی ہفتوں سے تیاری کررہے تھے۔ پڑوسی ممالک بھی افغانستان کے مہاجرین کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیے جانے والے بجٹ میں اضافہ کردیا ہے۔ کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں، جو کہ چیلنجنگ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…