ایک ہفتے کے اندر اندر یہ کام کریں ٗ طالبان کا افغان شہریوں کو بڑا حکم جاری

28  اگست‬‮  2021

کابل(این این آئی)افغان طالبان نے شہریوں کو سرکاری املاک، گاڑیاں اور اسلحہ متعلقہ اداروں کو جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ شہری سرکاری املاک، گاڑیاں اور اسلحہ ایک ہفتے میں جمع

کروا دیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شہری سرکاری اشیا ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ محکموں میں جمع کروا دیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے دارالحکومت کابل میں شہریوں کو اسلحہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھا ہوا تھا لیکن اب انہیں حفاظت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم ان کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔دوسری جانب افغانستان سے برطانیہ کا انخلا مکمل ہو گیا تاہم اہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل ہوتے ہی سوشل میڈیا اکائونٹ بھی بند کر دیا۔ برطانوی سفارتخانے کی انخلا کے دوران رہ جانے والی اہم فائلیں طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔طالبان نے برطانیہ کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں کی حساس دستاویزات ضبط کر لیں۔ ان دستاویزات میں افغان باشندوں کے رابطہ نمبرز، گھروں کے پتے اور دیگر معلومات موجود ہیں۔دستاویزات کابل میں برطانوی سفارتخانے نے انخلا کے دوران چھوڑ دی تھیں اور ان حساس دستاویزات کے باعث افغان باشندوں کی باآسانی شناخت ہوسکے گی۔افغان باشندوں کی دستاویزات برطانوی سفارتخانے کے فرش پہ بکھری ہوئی تھیں۔ افغان باشندوں نے ملازمت کے لیے برطانوی سفارتخانے کو درخواستیں دی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…