داعش کی جانب سے کابل اور کابل ائیرپورٹ پر تباہی کا منصوبہ ٗ الرٹ جاری

28  اگست‬‮  2021

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی ) کابل ائیرپورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ، الرٹ جاری، داعش کی جانب سے راکٹ حملوں اور کار بم دھماکوں کے ذریعے کابل میں تباہی مچانے کے خدشے کے پیش نظر امریکی فوج کو مسلسل الرٹ رہنے کی ہدایت۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت

کابل کے ائیرپورٹ کے باہر ہوئے دھماکوں کے بعد کابل خاص کر ائیرپورٹ کے علاقے میں مزید دہشت گرد حملوں کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کابل ائیرپورٹ پر موجود امریکی فوجیوں کو مسلسل الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ داعش کابل ائیرپورٹ پر یا تو راکٹ حملے کر سکتی ہے یا کار بم دھماکے بھی کیے جا سکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان میں داعش کی خراسان شاخ کے ایک منصوبہ ساز کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش نے جمعرات کو کابل ایئر پورٹ پر مہلک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 175 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے بتایا کہ حملے کا ہدف وہ شخص تھا جس نے جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر حملے کی منصوبے بندی کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ صوبہ ننگرہار میں کی گئی اس کارروائی میں ڈرون کا استعمال کیا گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…