جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ،نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) گڑھی شاہو کے قریب واقعہ ریلوے ناچ گھر سے ملحقہ گرائونڈ میں تین اوباش افراد مغل پورہ کی رہائشی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی، درخواست گزار خاتون کے مطابق وہ مغل پورہ کی رہائشی ہے جسے مقامی رکشہ ڈرائیور سیف نے اسے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر مغل پورہ سے رکشہ میں سوار کر کے ناچ گھر لے کر آیا۔ جہاں ملزم سیف نے اپنا رکشہ ناچ گھر کے باہر کھڑا کردیا اور اسے اس کی دو سالہ بچی کے ساتھ ناچ گھر سے ملحقہ گرائونڈ میں لے گیا۔ جہاں پہلے سے دو افراد موجود تھے۔ تینوں ملزمان نے خاتون کی دو سالہ بچی پر پستول تان لیا اور اسے قتل کرنے کی دھمکی دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان میں سیف ، لیاقت حسین اور اس کا ایک نامعلوم ساتھی شامل ہیں جبکہ دوسری طرف آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…