ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کیخلاف خاتون کو بلیک میل کرکے تعلقات قائم کرنے کاالزام، مقدمہ درج

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل لغاری نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار سے بچنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے اپنی حفاظتی ضمانت کروالی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے خرم سہیل لغاری کی 31 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور جہانگیر ترین گروپ کے رکن خرم سہیل لغاری پر ڈیفنس کی رہائشی ایک خاتون کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر نے کا الزام عائد ہے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے خلاف آمنہ یعقوب نامی خاتون نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخوراست دے رکھی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانے کے تفتیشی افسر نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم سہیل لغاری سے تفتیش کے لئے جمعہ کے روز ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا تو خرم سہیل لغاری نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ انہوں نے فائرنگ نہیں کی بلکہ متعلقہ خاتون ان کی بیوی ہے۔ جن سے لڑائی جھگڑا ضرور ہوا تھا۔ مگر وہ گھر میں داخل نہیں ہوئے تھے۔ جس پر تفتیشی افسر نے خرم سہیل لغاری کو متعلقہ خاتون سے نکاح کی دستاویزات فراہم کرنے کے لئے تھانے طلب کیا۔ تو پی ٹی آئی کے ایم پی اے ٹال مٹول کرتے رہے اور انہوں نے تھانے میں پیش ہونے کی بجائے ٹیلی فون بند کردیا اور لاہور ہائیکورٹ جا کر اپنی حفاظتی ضمانت کروا لی۔ پولیس کے مطابق ملزم خرم سہیل لغاری پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے 6 مرتبہ آمنہ یعقوب کے گھر داخل ہونے کی کوشش کی مگر آمنہ یعقوب کے گارڈ نے انہیں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…