اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی خزانہ ڈاکٹر مسعود نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا ہے تاہم استعفے کی منظوری تک وہ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کے استعفے کی وجہ وزیر خزانہ شوکت ترین سے اختلافات ہیں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین سمجھتے ہیں کہ معاون خصوصی
ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جارہا جبکہ ڈاکٹروقار مسعود کا شکوہ ہے کہ وزیر خزانہ ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتے اور نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹر وقار مسعود نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا ہے تاہم وزیراعظم نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔