جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک لوٹنے والے باہر گھوم رہے ہیں ،بڑے چوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق پھٹ پڑے

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے باہر گھوم رہے ہیں ،بڑے چوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ، سیاسی مخالفین کا احتساب ہو رہا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس نہیں ، کوئی گورننس ہوئی ہی نہیں، جھوٹ بول بول کر اپنی کارکردگی بتائی جا رہی ہے۔لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا ہے، اب حکومت صحافت پر بھی آمریت لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے پر قومی اسمبلی کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا، حکومتی نمائندے بد ترین کارکردگی کو اچھا بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی بات پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ، تین سال میں مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشرے میں بد تمیزی بڑھی ، سیاسی قیادت بد تمیزی کرے تو عام آدمی سے تہذیب کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…