اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کابل ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغان اہلکار کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ کابل ائیرپورٹ کے شمالی گیٹ پر ہوا جس میں وہاں تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اہلکاوں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔قبل ازیں کابل ایئر پورٹ کے شمالی گیٹ پر نامعلوم افراد، افغان محافظوں اور مغربی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی افواج نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ایک افغان محافظ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا ہے۔اس وقت یہ واضح نہیں آیا یہ افغان محافظ ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر مامور طالب تھا یا نہیں۔اس وقت بھی ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغان ہزاروں کی تعداد میں کابل ایئر پورٹ کے باہر جمع ہیں ۔