لاہور (آن لائن) حساس اداروں کی طرف سے حکومت کو پیش کی جانے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف گیا ہے درجنوں غیر رجسٹرڈ این جی اوز اور مذہبی تنظیمیں’’خاموشی‘‘ سے اپنے اہداف کی تکمیل کیلئے دیہی و شہری علاقوں میں مصروف ہیں۔ سیاسی بااثر شخصیات کی
زیر نگرانی دیہی علاقوں میںغیررجسٹرڈ تنظیموں سے وابستہ افراد’’ریکوری‘‘ میں مصروف ہیں۔خاموشی سے ’’چندہ اکٹھا کرنے والی‘‘ تنظیموں ، مدارس کی تیار کی جانے والی فہرست میں سندھ پہلے نمبر پر ہے جہاںغیر رجسٹرڈ خیراتی ادارے، مسلکی مدارس،انسانی حقوق کے نام پر کام کرنے والی تنظیمیںشامل ہیں۔پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں با اثر سیاسی افراد چندہ اکٹھا کرنے والے غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے سربراہ و مددگار ہیں۔ مرتب کئے جانے والے اعداو و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میںاز سر نو مرتب کی جانے والی فہرست میں فورتھ شیڈول افراد کے مکمل کوائف کیساتھ ساتھ ان کی تصاویر،جماعتوں سے تعلق کی شامل ہے علاوہ ازیں ڈی آئی جی نے تمام ضلعی پولیس آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد کی’’ ضلع کے حساب سے‘‘ فہرست فوری تیار کی جائے۔