ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے مملکت میں 12سے17 سال کے افراد کو ‘موڈرناویکسین’ لگانے کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موڈرنا ویکسین اب بارہ سے سترہ سال کے افراد کو بھی لگائی جاسکے گی، حکومت نے منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مملکت میں نئی تعلیمی سال کا آغاز ہونے جارہا ہے اور حکومت نے 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔موڈرناویکسین لگانے کی اجازت ملنے سے کم عمر طلبا کی ویکسینیشن کی استعداد بڑھے گی۔