جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان نے افغانستان بھر میں جلد اسکول اور کالجز کھولنے کا عندیہ دیدیا

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان بھر میں جلد اسکول اور کالجز کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگائی جائے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغانستان کے تمام اسکوز اور کالجز کھولنے کا عندیہ دیا ہے اور وہ 20 صوبائی گورنرز سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں اس وقت بھی اسکول کھلے ہوئے ہیں اور جلد ہی پورے ملک کے اسکول اور کالجز بھی کھل سکتے ہیں۔طالبان رہنما نے کہا کہ ہمارے کمانڈرز چند روز میں 34 میں سے 20 صوبوں میں سے سابق گورنرز اور بیوروکریٹس سے ملاقات کریں گے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اْٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔طالبان رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی سابق حکومتی عہدیدار کو شامل ہونے یا وفاداری ثابت کرنے پر مجبور نہیں کر رہے ہیں اور اگر وہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں تو انھیں اس کا پورا حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…