جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنگ کا خطرہ ٹل گیا، احمد مسعود کا طالبان کی حمایت کا اعلان

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ،آن لائن، این این آئی) احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، اس طرح افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل الرحمان حقانی نے ایک اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،

دوسری طرف ابھی تک ان خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ جس میں واضح ہو کہ احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کر دی ہے، دوسری جانب افغانستان کے ایک مقتول باغی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شمالی افغانستان کے صوبے بغلان کے 3 اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ دنوں میں شائع ہونے والے مضامین میں احمد مسعود نے وادی پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت پر زور دیا اور بین الاقوامی مدد بالخصوص امریکا سے ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔اس کے علاوہ ٹویٹر پر سرگرم کارکنوں نے ایسی ویڈیوز نشر کیں جن میں مزاحمتی گروپ کے زیر کنٹرول علاقوں کی عمارتوں میں سے ایک پر افغان جھنڈا بلند کرنے اور طالبان کے جھنڈے کو ہٹانے کو دکھایا گیا۔اس کے علاوہ سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے طالبان کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے کااعلان کیا اور وادی پنجشیر چلے گئے۔سوشل میڈیا پر احمد مسعود اور امراللہ صالح کی تصاویر منظرعام پر آئیں جس میں انہیں طالبان کے خلاف مشترکہ مزاحمت کا اعلان کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔طالبان کبھی بھی پنجشیر وادی کو کنٹرول نہیں کر سکے کیونکہ اس وادی تک پہنچنا کافی مشکل ہے۔طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت افغان دارالحکومت کابل کے قریب وادی پنجشیر میں منظم کی گئی ہے

جہاں اس کی قیادت دو اہم شخصیات سابق نائب صدر امر اللہ صالح اور احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی مدد کرنے کا عندیہ دیدیا۔ پاکستانی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے یہ انکشاف کیا کہ امراللہ صالح ٹھگ ہے ،

امراللہ صالح کو بتا دیا گیا ہے گھر پر رہیں یا کہیں اور چلے جائیں،احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود طالبان سے امن معاہدے پر راضی ہیں، افغانستا ن کیلئے امن کی اشد ضرورت ہے، طالبان امن اورتحفظ فراہم کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں، ہم طالبان کی مدد کریں گے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا بھائی کی حکومت میں شامل ہوا نہ طالبان کی حکومت میں شامل ہوں گا ، افغا ن عوام کیلئے امن اور بہتری چاہتا ہوں، امن طالبان کی طاقت معشیت اور خارجہ امو ر ان کی کمزور ی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…