بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اراکین کی جانب سے انتقامی کارروائیوں اور مظالم کی تحقیقات کرائیں گے، طالبان کا اعلان

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان نے اپنے اراکین کی جانب سے کی جانے والی انتقامی کارروائیوں اور مظالم کی رپورٹس کی تحقیقات کرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔طالبان کے ایک عہدیدار نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہوں گے اور وہ اراکین کی جانب سے کی جانے والی انتقامی کارروائیوں اور مظالم کی

رپورٹس کی تحقیقات کریں گے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے عہدیدار نے مزید کہا کہ طالبان نے آئندہ چند ہفتوں کے اندر افغانستان پر حکمرانی کے لیے ایک نیا فریم ورک متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔طالبان عہدیدار نے بتایا طالبان کے قانونی، مذہبی اور خارجہ پالیسی کے ماہرین اگلے چند ہفتوں میں ایک نیا حکومتی فریم ورک پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد سے ایک اعتدال پسند تاثر پیش کرنے کی کوشش کی ۔تب سے کچھ افغانوں اور بین الاقوامی امدادی اور وکالت گروپوں کے مطابق احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، اور ایسے لوگوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے جو حکومتی عہدوں پر فائز رہے ہیں، طالبان پر تنقید کرتے تھے یا امریکیوں کے ساتھ کام کرتے تھے۔طالبان عہدیدار نے کہا کہ ہم نے عام شہریوں کے خلاف مظالم اور جرائم کے کچھ واقعات کے متعلق سنا ہے اگر طالبان (ارکان) امن و امان کے لیے یہ مسائل پیدا کر رہے ہیں

تو ان کی تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا ہم شہریوں میں گھبراہٹ، تنا اور اضطراب کی کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ طالبان جوابدہ نہیں ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔طالبان نے 1996 سے 2001 تک افغانستان پر حکومت کی ہے اور اس وقت انتہائی سخت گیر پالیسیوں پر عمل پیرا رہے تھے۔ نائن الیون کے حملوں کے بعد القاعدہ کو

پناہ دینے پر طالبان کو 2001 میں امریکی قیادت والی افواج نے اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔حکومت اور امریکیوں کے ساتھ کام کرنے والے افراد نے طالبان کے مسلح بندوق برداروں کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران ان سے چھپنے کی خوفناک کہانیاں سنائیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…