کابل (این این آئی)فغان وزارت داخلہ نے کابل میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے قائم مقام سربراہ عبدالستار مرزاکوال نے ایک مختصر ویڈیو میں میڈیا کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے رات نو بجے سے کابل میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت کے بعد جو بھی شہر میں نظر آئے گا اس سے ’چور اور ڈاکو‘ سمجھ کر نمٹا جائے گا۔ادھر بی بی سی کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان افغانستان کے صدارتی محل میں داخل ہو گئے ہیں۔طالبان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا ہے تاہم طالبان کے اس دعوے کی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔