جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں اپنا مسلط کردہ ڈھانچہ زمین بوس ہوتا دیکھ کر مایوس ہے، اور قربانی کا بکرا ڈھونڈ رہا ہے، امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور نے سب سے کمزور قوم پر حملہ کیا، 20 سال تک قبضے کے بعد خسارہ کم کرنے کیلئے اچانک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، واپسی سے قبل ہی اپنا مسلط کیا گیا ڈھانچہ زمین بوس ہوتے دیکھ لیا، یہ یقینی طور پر مایوس کن صورتحال ہے، اور اس کے لئے امریکا کو قربانی کا بکرا چاہیے.۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ افغان حکومت کے بدعنوان عناصرکی باتوں سے باہر آنے کا وقت ہے، یہ لوگ افغان عوام کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ان چند بدعنوان لیڈروں کی خاطر عالمی قیادت کو افغان قوم کا مفاد قربان نہیں کرنا چاہیے۔اسد عمر نے متنبہ کیا کہ امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے اور رہے گا۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…