جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سے محبت ، 3دوستوں نے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن سے قومی پرچم بنا کربھارت کا ریکارڈتوڑدیا

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالق نگر(این این آئی)ہے جذبہ جنوں توہمت نہ ہار،پاکستان سے محبت میں شہزادہ گائوں کے تین نوجوان دوستوں نے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن سے قومی پرچم بنا کربھارت کا ریکارڈتوڑدیا،تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا جھنڈابنانے کا ریکارڈاس وقت تک ہمسایہ ملک بھارت کے

پاس تھا جس نے 84ہزارچارسوبوتلوں کے ڈھکنوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی جھنڈا بنایا تھا،لاہورکے نواحی علاقے کاہنہ کے گائوں شہزادہ کے تین نوجوان دوستوں ابوزرعابد،مشرف پرویز،رضا وحید نے ایک سال کی طویل محنت وجدوجہدکے بعدبالآخردولاکھ بوتلوں کے ڈھکنوں سے پاکستان کا قومی پرچم بنا کر ورلڈریکارڈقائم کردیا،اور اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ریکارڈبھی اپنے پائوں تلے روندڈالا،سینئرصحافی غلام مصطفی بھٹی سے گفتگوکرتے ہوئے قومی پرچم بنانے والے ابوزرعابد،مشرف پرویز،رضا وحیدنے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے بوتلوں کے ڈھکن جمع کررہے ہیں جب سے بھارت نے اپنا جھنڈا بناکرریکارڈقائم کیا ہے ہمیں سکون نہیں مل رہا تھا اور دن رات یہ سوچتے تھے کہ اللہ کی مددسے ہم بھی اپنے پیارے پاکستان کا قومی پرچم بنا کر بھارت کا ریکارڈپائوں تلے روندیں گے،انہوں نے کہا کہ دن رات کی انتھک محنت اور دوستوں کے خصوصی تعاون سے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن جمع کئے اور قومی پرچم بنانا شروع کردیا ،انہوں نے کہا کہ دولاکھ ڈھکن سے قومی پرچم بنا کر ہم نے ورلڈریکارڈقائم کردیا ہے،جس پر ہم بہت خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے پیارے وطن سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں ہماری جان بھی وطن پرقربان ہے ہم نے یہ ریکارڈصرف اپنے وطن کی محبت میں بنایا ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…