اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی آٹو موٹیو انڈسڑی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، جولائی 21 میں ریکارڈ 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی آٹو موٹیو انڈسڑی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، جولائی 21 میں ریکارڈ 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت ہوئیں،یہ تعداد کسی بھی مہینے کے مقابلے %81 اور کسی بھی مالی سال کے ایک مہینے کے مقابلے %114 زیادہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جولائی 21 میں 0.81 ملین ٹن پیٹرول فروخت ہوا جو گزشتہ سال سے %12.5 زیادہ ہے۔