ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

چینی ہیکروں پر اسرائیل کی وسیع پیمانے پر جاسوسی مہم کا الزام

datetime 12  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سائبرسیکیوریٹی کمپنی فائر ای نے چینی گروپ یواین سی 215پر اسرائیلی اداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر جاسوسی مہم شروع کرنے

کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فائر ای نے وضاحت کی کہ سائبر اور جاسوسی حملوں میں اسرائیلی حکومتی اداروں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو نشانہ بنایا اور یہ مہم یکم جنوری 2019 میں شروع کی گئی تھی۔فائر ای نے مزید کہا کہ گروپ نے اسرائیل سے شبہات کو دور کرنے کے لیے ان حملوں کو ایران سے منسوب کرنے کی کوشش کی۔یو این سی 215 نے مہم میں نئے حربے ، تکنیک اور طریقہ کار استعمال کیے جن میں کسی قابل اعتماد تیسرے فریق کا استحصال کرنا اور تجزیہ کاروں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے اشتہارات لگانا شامل ہے۔فائر ای نے جاسوسی کی کارروائیوں میں براہ راست چینی حکومت کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا لیکن اس نے زور دیا کہ یہ مہم اور اس کے اہداف چین کے مفادات کے مطابق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…