اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

افغانستان میں طالبان کی گرفت روز بروز مضبوط غزنی پر بھی قبضہ کرلیا،قندھار میں ا حمد ولی اسکوائر تک پہنچ گئے

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ،انقرہ(آن لائن، این این آئی ) طالبان نے افغانستان میں 10ویں صوبائی دارالحکومت غزنی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے قبضہ حاصل کرنے کے بعد گورنر غزنی کو کابل جانے دیا، گورنر غزنی اور ملازمین کابل منتقل ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل غزنی میں صوبائی گورنر کے دفتر کے قریب شدید جھڑپیں

ہوئیں تھیں۔دوسری طرف طالبان قندھار کے احمد ولی اسکوئر تک پہنچ گئے ہیں، جہاں سرپوسہ جیل سے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ واضح رہے امریکی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان آئندہ 30 روز کے اندر دارالحکومت کا دیگر شہروں و علاقوں سے رابطہ منقطع کرسکتے ہیں اور 90 دنوں کے اندر کابل پر قبضہ بھی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ترکی جنگ زدہ افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے بعد اور طالبان کی حالیہ تیزرفتار پیش قدمی کے باوجود کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے دوعہدے داروں کا کہناتھا کہ وہ افغانستان کی زمینی صورت حال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ایک ترک سینئر عہدیدارنے کہاکہ اب تک تو ترک مسلح افواج کے کابل ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے حوالے سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔اس ضمن میں بات چیت اورانتظام سنبھالنے کا عمل جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کا انتظام کن بنیادوں پر منتقل ہوگا،اس ضمن میں کام جاری ہے اور افغانستان کی صورت حال پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ترکی کے ایک سکیورٹی عہدہ دار نے کہا کہ کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کے حوالے سے ہمارا مقف بالکل تبدیل نہیں ہوا ہے لیکن افغانستان میں صورت حال روزبروز تبدیل ہورہی ہے اور ترکی وہاں رونما ہونے والے واقعات کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…