پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف سنگین بیماریوں میں مبتلا، ڈاکٹرز نے سفر سے روک دیا سابق وزیر اعظم کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں جن کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے 3 صفحات پر

مشتمل نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے، سابق وزیراعظم کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جگہوں سے جانے سے بھی روک دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وبا کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے، نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، اور انہیں لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے، وہ لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ان کی صحت سے مکمل آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…