ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیری ٹیلنٹ سامنے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا،فاسٹ بولر عمران خان

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم کوٹلی لائنز کے فاسٹ بولر عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری ٹیلنٹ سامنے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا، جب کھیلنا ہے تو مقابلہ تو کرنا پڑتا ہے چاہے وہ سینئر ہو یا جونئیر، ٹیم کے لیے پرفارم کریں گے تو کھیلیں گے

۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں اچھی بولنگ ہوئی، اب یہاں کشمیر پریمیئر لیگ میں بھی اچھی بولنگ کی کوشش کر رہا ہوں، میں نے یارکرز پر بہت محنت کی ہے اور سلو ڈلیوریز پر کام کیا ہے کیونکہ آج کی کرکٹ میں ورائٹی کا ہونا بہت ضروری ہے، اسی محنت کی وجہ سے میں اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب ہو رہا ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ لیگ کرکٹ سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، شاہنواز دھانی اچھا بولر ہے، فاسٹ بولرز کے علاوہ اسپنرز اور نوجوان بیٹسمین بھی سامنے آ رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔عمرا ن خان سینئر نے کہا کہ کے پی ایل کشمیر کے نوجوانوں کے لیے زبردست موقع ہے، سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر کے انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا، کشمیری ٹیلنٹ سامنے آتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرکٹ کا ماحول بہت اچھا ہے، خوبصورت گراؤنڈ اور موسم بہت شاندار ہے جسے بہت انجوائے کر رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…