ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملزم ناظم کا کوئی چچا قتل نہیں ہوا، صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں مزید تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ملزم ناظم نے انکشاف کیا کہ مبشر کھوکھر نے شادی کی تقریب میں دیکھا اور سلام بھی کیا، تقریب میں وزیراعلی کی موجودگی کے باعث مبشر

نے کچھ نہ کہا جب کہ وزیراعلی پنجاب نکلے تو باہر جاکر مبشر کھوکھر کو قتل کردیا۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ناظم کا کوئی چچا قتل نہیں ہوا، مانووال گائوں میں مقتول مبشر اور ملزم کا گھرچند قدم پرہے اور مبشر کے قتل کے بعد ناظم کے اہلخانہ گھرکو تالے لگا کر غائب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناظم نے اپنے مقتول بھائی اسلم کے گواہ منشا کو منحرف ہونے پرقتل کیا،ملزم ناظم کے بھائی اسلم عرف بلا کی گٹھا گروپ سے مخالفت تھی، ایک پارٹی کے دبا ئوپرمنشا نے اسلم کے قتل کی گواہی سے انکار کیا تھا جس پر ناظم اور اس کے ساتھی ندیم نے 2012 میں منشا کوقتل کیا۔ذرائع کے مطابق ناظم کو سزائے موت اور ندیم کو عدالت سے عمر قید کی سزا ہوئی تاہم ناظم کی اپیل پر اسے 2019 میں اس کیس میں رہائی ملی، ناظم کے جیل سے آنے کے بعد مبشرکھوکھرنے اسے لفٹ نہ کرائی، ملزم ناظم کو مبشرکھوکھرکی توجہ نہ ملنے کا رنج تھا جب کہ ناظم کو لفٹ نہ کرنے کی وجہ ان کی گٹھا گروپ سے مخالفت تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبشر کھوکھر قتل کی تمام پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں ماضی میں ہونے والے واقعات کاجائزہ لیناشروع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…