اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انسان نے اپنی بقاء کے لئے اس زمین پر بڑا ظلم کیاہے ،پاکستان گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر اقدامات کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو ہر پاکستانی کم از کم ایک درخت لگائے اور اس کی پرورش کرے ، پاکستان گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر اقدامات کر رہا ہے ، پاکستان میں 60سالوں میں مجموعی طو رپر صرف 64کروڑ درخت لگائے گئے

جبکہ ہم نے 2013ء سے 2018ء تک خیبر پختوانخواہ میں ایک ار ب درخت لگائے اور اب ہمارا پورے ملک میں 10ارب درخ ت لگانے کا ہدف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سگیاں کے مقام پر دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں دیگر مقامات اور سگیاں کے مقام پر اگائے جانے والے میاواکی جنگل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پنجاب حکومت ، وزیر اعلیٰ پنجاب او ران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے گنجان آباد علاقے میں اتنا بڑا جنگل اگایا ہے ۔یہ وہ لاہور تھا جس میں باغات تھے درخت تھے صاف ستھری آب و ہوا تھی لیکن دیکھتے دیکھتے لاہور پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے ۔یہاں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی کا جنگل اگایا گیا ہے اور ہم اسے اس کے بانی پروفیسر کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک رپورٹ چھپی ہے جس میں دنیا کے نامور سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسان نے اپنی بقاء کے لئے اس زمین پر بڑا ظلم کیاہے اور کئی چیزیں وہاں پہنچ گئی ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں،

گرم موسم کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور یہ واپس نہیں آ سکتی ۔ دنیا میں جتنے بھی انسان بستے ہیں اگر ہم اب بھی پوری کوشش کریں تو شاید مستقبل میں بڑے نقصانات سے دنیا کو بچا سکتے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہیں جس نے گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر

اقدامات اٹھائے ہیں۔میاواکی کاربن کو جذب کرتا ہے ، آلودگی کو روکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم وہ اقدامات کر رہے ہیں کہ آنے والی نسلیں دیکھیں گی کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں بہتر ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر64کروڑ درخت اگائے گئے ، تحریک انصاف کی

حکومت نے خیبر پختوانخواہ میں2013 سے2018ء تک ایک ارب درخت اگائے ،اب ہمارا ہدف پورے ملک میں10ارب درخت لگانے کا ۔ اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقل کی فکر ہے تو انہیں کم از کم ایک درخت لگانا چاہیے اور پھر اس کی پرورش بھی کرنی چاہیے ۔ نوجوان ،طلبہ سب کو اس ملک کے مستقبل کے لئے پوری کوشش کرنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…